وزیراعظم شہباز شریف کا یونان کے قریب کشتی کے حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایھتنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسیکو کیے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی۔ہفتہ کوجاری ایک بیان میںشہباز شریف نے یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں […]
کراچی، بپرجوائے کے باعث طغیانی، سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا

کراچی (نیوزڈیسک)سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی، جیوانی اور کیٹی بندر کے ساحل کچرے سے بھر گئے۔سائیکلون اور اونچی لہروں کے باعث سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا جس سے ساحلوں پر گندگی اور تعفن پیدا ہوگیا ہے۔کوڑے میں لکڑی کے بڑے تختے، چپلیں، جوتے، بڑی تعداد میں پلاسٹک اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ 35 فیصد بڑھی، اب مہنگائی 40 فیصد بڑھ جائے گی، سائرہ بانو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی ہے اب مہنگائی 40 فیصد بڑھ جائے گی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ آج ایوان خالی ہے، کیا بات کی جائے؟ وزراء ہوتے ہیں […]
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

کراچی(نیوزڈیسک) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے جس میں چاند کی […]
چکوال،سالٹ رینج ایریامیں خوفناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جان سے گئے

چکوال(نیوزڈیسک)چکوال سالٹ رینج ایریا میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو افسوسناک واقعہ چکوال کلرکہار کے نزدیک موٹروے سالٹ رینج ایریا میں پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر روانہ ہوئیں اور زخمیوں کو نکال کر […]
سندھ کے بجٹ کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ بجٹ کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، حکومت نے بجٹ بنایا لیکن اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ایوان میں حکومت کے 15 اور […]
کراچی بھٹو کا ہے اوررہے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے اور بھٹو کا ہی رہے گا،سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کی تقاریر کی گئیں، جعلی مینڈیٹ کا طعنہ ہمیں کیوں دے رہے ہیں؟ 2018 میں آپ کے ساتھ کیا […]
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل،شہری پریشان

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔اس کے علاوہ ناظم آباد، لانڈھی، کیماڑی اور محمود آباد میں بھی بجلی بند ہے جبکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی […]
شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کر رہا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا، شیل ایک اور بین الاقومی انویسٹر کو اپنے شیئرز بیچنا چاہتا ہے، شیل کئی یورپی ممالک میں بھی اپنا کاروبار ری آرگنائز کر رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شیل کمپنی اپنے […]
9 مئی کیس، شہریار آفریدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ […]