یوگینڈا ،ہائی اسکول میں دہشتگردوں کا حملہ، 37 بچے ہلاک

کمپالا(نیوزڈیسک)یوگینڈا کے ہائی اسکول میں رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 37 بچوں کو ہلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی پولیس ترجمان نے داعش کی ذیلی تنظیم اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔یوگینڈا پیپلز ڈیفنس فورسز کے ترجمان فیلکس کولائیگی کا کہنا تھا کہ افسوس کے […]
عدلیہ کے علاوہ دوسرے اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے، عرفان قادر

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہاہے کہ انصاف کے تقاضے سامنے رکھیں تو عدلیہ کے علاوہ دوسرے اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ ماضی میں کئی ججز نے آرام سےکہہ دیا کہ ہم استعفیٰ دے دیتے ہیں، اس طرح جج […]
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار،وزیراعظم کو آگاہ کردیا

سوات(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف کی نیت پرشک نہیں ہے مگر وزیراعظم کی ٹیم کے کچھ لوگ وعدے پورے کرنے سے روک رہے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت نے […]
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے […]
پاکستان میں سب سے عام خاندانی نام’ ’احمد‘‘ ہے،ناموں سے متعلق عالمی تحقیق سامنے آگئی

دی ہیگ(نیوزڈیسک)خاندانی ناموں سے متعلق عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی دلچسپ تحقیق سامنے آ گئی، جس کے مطابق پاکستان میں سب سے عام خاندانی نام’ ’احمد‘‘ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطباق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں عام خاندانی ناموں سے متعلق ایک فہرست مرتب کی ہے۔ […]
لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال

کراچی (نیوزڈیسک)لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں وکیل نثار خٹک نے دعویٰ کیا کہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔وکیل نثار خٹک کا کہنا تھاکہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر […]
مچھلیاں پکڑنے والے شخص کو 32سال پہلے چوری ہونے والی گاڑی مل گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کینساس سے مچھلیاں پکڑنے والے شخص کو 32 سال پہلے چوری ہونے والی جیپ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ مچھلیاں پکڑنے کے دوران پانی میں عجیب چیز دیکھی جب پانی میں لائیو اسکوپ ڈال کر دیکھا تو اندر گاڑی کے پرزے نظر آئے جس کا پولیس […]
حیات ایپ نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

گلگت (نیوز ڈیسک)آغاخان یونیورسٹی کی بنائی ہوئی حیات ایپ نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی نے کافی عرصہ پہلے صحت و تندرستی سے متعلق حیات ایپ بنائی ،جس نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023 میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ […]
وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان چھٹے نمبر پر

نیویارک(نیوزڈیسک)وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ورلڈ […]
میئرز و ڈپٹی میئرز سندھ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، 19 جون کو حلف برداری

کراچی(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئرز اور ڈپٹی میئرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 19 جون کو حلف برداری تقریب ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے تمام بلدیاتی حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری […]