اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 3 سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کے سلسلے کے تحت […]

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ ، جدہ میں آج او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

جدہ ( اے بی این نیوز   )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج( اتوار) کو جدہ میں منعقد ہوگا۔اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس سعودی عرب نے طلب کیا ہے، اجلاس میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف متحدہ موقف کے اظہار کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے […]

چودھری شجاعت حسین کی جیل میں پرویز الہٰی سے ایک اور ملاقات

لاہور (اے بی این نیوز    ) سابق وزیراعظم و صدرمسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی سےایک بارپھر ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کے درمیان چند روز کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے ، چودھری […]

سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو انفرادی قرار دے کر مسترد کر دیا

سٹاک ہوم( اے بی این نیوز) سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو انفرادی قرار دے کر مسترد کر دیا۔پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کی جانب سے حکومتی بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سویڈش حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی اس […]

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سے شروع

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج ( 2 جولائی) سے شروع ہوگی، جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ترجمان مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔ترجمان […]

بلوچستان،ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

شیرانی( اے بی این نیوز   ) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی اہلکار شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز […]

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

ریاض(نیوز ڈیسک) سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآنِ کریم ،اسلامی اقدار اور مقدسات کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ترجمان اوآئی سی نے مزید کہا […]

رحیم یارخان ، کچے کے علاقے میں آپریشن ،6 ڈاکو ہلاک ، 28 زخمی

رحیم یارخان (نیوزڈیسک) رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ، 6 ڈاکو ہلاک ، 28 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن 3 ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک 6 ڈاکو ہلاک جبکہ 28 سے زائد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے سامنے اب تک 5 ڈاکوؤں نے پولیس […]

بالو شاہی بنائیں ترکیب بہت آسان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالو شاہی بنانے کے اجزاء دہی۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ پانی۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت میدہ۔۔۔۔۔۔۔2کپ نمک۔۔۔۔۔۔۔1چٹکی بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ گھی۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ شوگر سیرپ تیار کرنے کیلئے اجزاء الائچی۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ چینی۔۔۔۔۔۔۔2کپ پانی۔۔۔۔۔۔۔1کپ بالو شاہی بنانے کا طریقہ سب سے پہلے ایک باؤل میں دی گئی مقدار میں میدہ، نمک ، گھی ،بیکنگ پاؤڈراور دہی […]

پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم چلائی،احسن اقبال کا انکشاف

نارووال (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم چلائی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف معاہدے کے لیے کوششیں اہم ہیں ،پی ٹی آئی نے ہمیشہ […]