راولپنڈی، سانپ کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

راولپنڈی( نیوزڈیسک) سانپ کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔افسوسناک واقعہ چک بیلی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں گھر میں ایک بچے کو سانپ نے کاٹا لیا، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ ہسپتال منتقلی کےدوران راستے میں ہی فوت […]
کراچی،الیکٹرک بسوں کی بحالی کا اقدام، چارجنگ سسٹم چین سے درآمد

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرلیے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے۔حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹ کی خرابی کے باعث کئی روز سے الیکٹرک بسیں بند تھیں، ان کے لیے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کیے ہیں۔حکام کے مطابق […]
وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بے مثال منصوبےلمس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے […]
بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات،تمیم اقبال نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلادیش کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ تیم اقبال نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔بنگلادیشی اوپنر نے آج وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ […]
بلال کیانی کا آئی ایم ایف ٹیم کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے پر طنزیہ تبصرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم چیئرمین پی ٹی […]
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی مالیت میں 515 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یوں […]
خود احتسابی کا عمل کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے،دردانہ صدیقی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا تصور دین تزکیہ نفس سے تزکیہ نظام تک محیط ہے اس لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کو راستے میں آنےوالی آزمائشوں سے بددل یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں البتہ خود احتسابی کا عمل کامیابی کے لیے بے حد ضروری […]
ورلڈ بلائنڈ گیمز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)ورلڈ بلائنڈ گیمزکے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برمنگھم میں 18 سے 27 اگست تک ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بی 2 کیٹیگری کے ناصر علی ٹیم کےکپتان اور […]
حکومت آج امریکا سے بات کرے تو عافیہ صدیقی چنددنوں میں رہا ہو جائیں،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ حکومت آج امریکا سے بات کرے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی دنوں میں رہا ہو جائیں گی۔سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویلین معاملے کے ڈاکومنٹس ہمیں فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر […]
یوم تقدیس قرآن پاک، ملک کے بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں

اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ(نیوزڈیسک)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ یومِ تقدیسِ قرآن پر ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔مظاہرین کا عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا […]