اہم خبریں

گورنر سندھ کی صدر مملکت سے ملاقات، حج ادائیگی پر مبارکباد دی

کراچی(اے بی این نیوز)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔گورنر سندھ نے صدر مملکت کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاق کے تعاون، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر […]

شندور پولو فیسٹیول چترال کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

چترال (اے بی این نیوز    ) جاری 3 روز ’شندور پولو فیسٹیول‘ چترال کی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔چترال کی وادیٔ شندور میں جاری3 روزہ ’شندور پولو فیسٹیول‘ کے آج آخری روز چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی […]

شاہ رخ خان کی لاٹری نکل آئی ان کی آنے والی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155کروڑ میں نیلام

ممبئی ( اے بی این نیوز   )بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز […]

شکرگڑھ میں 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

شکرگڑھ ( اے بی این نیوز     ) کوٹ نیناں کے گاؤں جھن مان سنگھ سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں، جو کسی مدد کے منتظر ہیں۔خواتین اور بچوں سمیت یہ افراد دھان کی کاشت کے لیے دریائے راوی کے پار گئے تھے، تاہم واپسی پر ریلے میں پھنس گئے […]

گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی دکانوں پر فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی (  اے بی این نیوز  )انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔پولیس حکام […]

ممکنہ تیز بہاؤ کے پیش نظر پانی کو ریگولیٹ کرنے کے نظام کو الرٹ کردیا گیا ،این ڈی ایم اے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) فلڈ فورکاسٹنگ کمیشن، اکھنور اور پاکستان کمیشن انڈس واٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق (مرالہ اپ اسٹریم) میں سیلابی ریلے کا تیز بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جسکے باعث مرالہ میں اگلے 12 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے. اعداد و شمار […]

آل راؤنڈر حماد اعظم، فاسٹ بولر احسان عادل نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور (  اے بی این نیوز    )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حماد اعظم اور فاسٹ بولر احسان عادل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو ان کی کرکٹ میں خدمات پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔احسان عادل نے فروری 2013ء […]

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا

ہرارے(  اے بی این نیوز    )آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا۔ 234 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی، یوں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 128 رنز سے شکست دی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ […]

قومی اداروں کے خلاف گھٹیا، مذموم ،شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ، چند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی اور غداری کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان […]

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت ، اقتصادی تعاون میں تیزی آنے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل روسی ٹرک پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی آنے کا امکان ہے، ماسکو سے لدے مزید ٹرک جلد ہی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون […]