اہم خبریں

ایشز سیریز، انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

لیڈز(نیوذڈیسک)انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز ہیری بروک نے […]

طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنا شروع کردیا

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کی وزارت برائے کان کنی اور پٹرولیم (ایم او ایم پی) نے کہاہے کہ صوبہ سر پل میں واقع قشقری کنویں سے آزمائشی طور پر تیل نکالنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائنز اور پیٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اس صوبے کا تیل ملک کے […]

پرویز خٹک سے متعلق چھلانگ لگانے کی پیشگوئی کی تھی، اے این پی راہنما امیر حیدر ہوتی

پشاور (اے بی این نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ بحران آنے پر پرویز خٹک سے متعلق چھلانگ لگانے کی پیشگوئی کی تھی، پرویز خٹک نے چھلانگ لگائی۔ ہارون بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ محمود […]

سوڈان کی خانہ جنگی خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

خرطوم (اے بی این نیوز)سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تین ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ نے سوڈان کی خانہ جنگی کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے سوڈان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار […]

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو جلد سزا دینی چاہیے، آفتاب شیرپاؤ

نوشہرہ(اے بی این نیوز)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے 9 مئی کے ملزمان کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت نو مئی کے واقعات کے جتنے آلہ کار، سہولت […]

سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد بھارت نے پاکستان کو مطلع کر دیا

دہلی (اے بی این نیوز)راوی کے معاون دریا میں 83 ہزار کیوسک، چناب کے معاون دریا جموں توی میں 83 ہزار 400 کیوسک کا ریلا چھوڑا گیا، بھارتی کمشنر نے سندھ طاس دفتر کو ٹیلیفون کر کے مطلع کیا،بھارت نے راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ نئی دہلی کی طرف سے پاکستان کو مطلع […]

پی ٹی اے کی جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کو وارننگ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کو وارننگ دے دی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور نیوز میڈیا کے بعض حصے پر گردش کرنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے […]

سکھ رہنما کا قتل، سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن لندن پر احتجاج

لندن (اے بی این نیوز)خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل پر سکھوں کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن لندن پر احتجاج کیا گیا ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے […]

خضدار میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے 3 افراد ہلاک، 12 متاثر

خضدار(اے بی این نیوز) آڑنجی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے آڑنجی میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کوئٹہ سے ڈی جی […]

بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو قومی ٹیم کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے، احسان مزاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ کےلیے پاکستان نہ آئی تو پاکستانی ٹیم کو بھی ورلڈکپ کےلیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوٹرل وینیوز کا مطالبہ کر رہا ہے تو […]