Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایشز سیریز، انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

لیڈز(نیوذڈیسک)انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز ہیری بروک نے 9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ زیک کراؤلی 44، بین ڈکٹ 23، جو روٹ 21 اور کپتان بین اسٹوکس نے 13 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تاہم انگلینڈ کے مارک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 19 جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔