اہم خبریں

پاکستان میں سالانہ 80 ارب سیگریٹ پیئے جاتے ہیں،ہوشرباانکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 72 فیصد خواتین سیگریٹ پیتی ہیں۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاسکو کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے بریفنگ […]

ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں،دردانہ صدیقی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو ملک کی نظریاتی حدود سے مخلص اور نوجوان نسل کی نفسیاتی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے، تحریک کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کل کا جزو ہیں لہذابحیثیت ذمہ دار ہرفرد کو ادارے یا شعبے […]

صدر مملکت کی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 کی منظوری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی گئی، انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 میں ترمیم کی گئی۔پاکستان پینل کوڈ 1860 اور قانون شہادت 1984 میں ترامیم کی گئی۔بل کی منظوری آرٹیکل 75 […]

انتخابات سے قبل افسران کی تعیناتیوں میں رکاوٹ بننے پر الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کے پی پر اظہار برہمی

پشاور(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات2023 کے لئے غیرجانبدارافسران کی تعیناتیوں میں رکاوٹ بننے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے وضاحت طلب کر لی ،ذرائع نے بتایاکہ کے پی حکومت نے جون 2023 میں صاف شفاف انتخابات کے لئے متعدد افسران کو ڈپٹی کمشنرز، ڈیپارٹمنٹل ہیڈز اور ڈسٹرکٹ ہیڈز تعینات کرنے کی […]

الیکشن ایکٹ 2017،اوورسیز پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت سے محروم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتخابی اصلاحاتی کمیٹی الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق رائے کرلیا۔پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی ایاز صادق کی صدارت ہوا، جس میں نوید قمر، افضل ڈھانڈلہ، تاج حیدر، کامران مرتضی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، جب کہ […]

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونا بھی ہزاروں روپے مہنگا

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1967 ڈالر کی سطح پر […]

ٹائٹینک سے 5 گنا بڑے بحری جہاز کی حیرت انگیز تصاویر وائرل

ہیلنسکی (نیوزڈیسک)فن لینڈ میں ایک شپ یارڈ میں ٹائٹینک سے 5 گنا اور دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز تیار کرلیا گیا ہے، باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل اس کا رواں سال اکتوبر میں ایک آخری تجربہ کرکے دیکھا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس جہاز کا نام آئکن آف […]

4 کروڑ عوام کو اب براڈ بینڈ کا فائدہ پہنچے گا، امین الحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آٹی ٹی) سید امین الحق نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں 77 ارب روپے کی لاگت سے کنیکٹیوٹی کو بہتر کیا گیا ہے۔ 4 کروڑ عوام کو اب براڈ بینڈ کا فائدہ بھی پہنچے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ […]

پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا،8افرادزخمی

پشاور(نیوزڈیسک)حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔منگل کوپشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا ہوا ہے، جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو […]

حیدرآباد میں پی ایس ایل کے میچز کرائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کرائے جائیں۔پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران خرم سومرو اور کلیم اللّٰہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاریخی گراؤنڈ کی بہتری کے لیے […]