اہم خبریں

سعودی عرب کا ڈرونز حاصل کرنے کیلئے ترکیہ کیساتھ معاہدہ

جدہ(نیوزڈیسک)ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، یہ دستخط حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان میں باضابطہ بات چیت کے دوران ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں فریقوں نے توانائی، دفاعی صنعت، تحقیق […]

وزیر اعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون کر کے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔شیخ محمد بن زید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب […]

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات کی وضاحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے […]

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگران سیٹ اپ پر مشاورت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی قیادت کا اہم […]

کینیڈا، جنگلات میں 500 مقامات پر لگی آگ بےقابو، 2 فائر فائٹرز ہلاک

اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کےلیے فوج تعینات کردی گئی ہے، دیگر ملکوں سے بھی فائر فائٹر طلب کر لیے گئے ہیں۔جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔ آگ کے دھویں سے […]

اسرائیلی صدر امریکا پہنچ گئے، کانگریس کے مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ آج امریکا پہنچ گئے ہیں، وہ اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق منگل کو اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ اس سفارتی دورے کا مقصد امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور شراکت داری کو مضبوط […]

وزیر داخلہ کی اٹالین سفیر سے ملاقات، غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور داخلہ وزارتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اٹلی کے سفیر نے یونان میں کشتی حادثے کے دوران پاکستانیوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا […]

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان کی مبینہ زیادتی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔شہر اقتدار میں دلخراش واقعہ پیش آیاہے جہاں ایک دیہاڑی دار کی معصوم بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔متاثرہ بچی کے والد کے مطابق اہلیہ نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ گھر پہنچیں، کسی بندے نے […]

شمالی کوریا کی سرحد پار کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)ایک امریکی فوجی شمالی کوریا کی سرحد پار کر گیا، جسے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقے ڈی ملٹرائزڈ زون کے جوائنٹ سیکیورٹی ایریا (جے ایس اے) ٹور کا حصہ تھا۔1950 سے 1953 کی جنگ کے […]

پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلان طلب کرلیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کرکے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ […]