اہم خبریں

روسی خلائی مشن نے چاند سے پہلا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا

ماسکو(نیوزڈیسک)چاند پر بھیجے جانے والے روس کے خلائی مشن نے ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو روانہ ہونے والا خلائی مشن لونا 25 پانچ روز میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پرلینڈ کرے گا،مشن پانی کی ممکنہ موجودگی […]

شہر اقتدار ، دو خواتین سمیت تین افراد اغوا،راہزنی معمول بن گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )شہر اقتدار میں سٹریٹ کرائم بے قابو اسلام آباد پولیس بری طرح ناکام ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی راہزنی اغواء اور زیادتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی بھرمارہو گئی،اسلام آباد سے دو خواتین سمیت ایکشخص کو اغواء کر لیا گیا،ڈکیتی کی 6 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے […]

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سوات(نیوزڈیسک)پاکستانی کوہ پیماؤں نے کے ٹو کے بیس کیمپ پر 250 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا کرایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔سوات کے رہائشی کوہ پیماؤں عباس سواتی اور محمد رحیم نے 6 روز کے دوران5150فٹ کی بلندی پر بیس کیمپ پرپہنچ کر پاکستانی پرچم لہرایا۔پاکستانی کوہ پیماؤں نے اعزاز […]

فرانس کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک،7زخمی

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے قصبے گراسے کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ کہ آگ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو نقصان پہنچاتاہم آگ پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

دامنِ کوہ کو جانے والا راستہ بند،رات دس بجے کے بعد شکرپڑیاں والا راستہ بھی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سیکورٹی الرٹ کر دی گئی،انتظامیہ کی جانب سے دامنِ کوہ کو جانے والا راستہ بند کرنے کا فیصلہ،مقامی افراد کو شناختی کارڈ چیک کر کے جانے کی اجازت دی جائیگی،دامنِ کوہ کو جانے والا راستہ پندرہ اگست کی رات تک بند رہیگا،رات دس بجے شکرپڑیاں کی جانب جانے والا […]

انوار الحق کا سینیٹ اور بی اے پی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیں گے،اس کے ساتھ ساتھ انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے،ذرائع کے مطابق […]

راولپنڈی میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(اے بی این نیوز)ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی،ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی،دفعہ […]

نگراں وزیراعلیٰ کا نام کل فائنل ہوجائے گا، رعنا انصار

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رعنا انصار نے کہا ہے کہ میں پُرامید ہوں نگراں وزیراعلیٰ کا نام کل فائنل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نام فائنل کرنے لیے وقت درکار ہے، کل دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوگی اور امید ہے کل نام بھی فائنل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ […]

راولپنڈی میں ون ویلنگ پر 2 روز کے لیے پابندی عائد

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )جشن آ زادی ، راولپنڈی میں ون ویلنگ پر 2 روز کے لیے پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری ،پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی، ڈی سی راولپنڈی کا کہنا […]

اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز

اسکردو(نیوزڈیسک)اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے 14R/32L پر آپریشنز کا آغاز ہوگیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کردیا گیا ۔رن وے پر افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن […]