Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

روسی خلائی مشن نے چاند سے پہلا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا

ماسکو(نیوزڈیسک)چاند پر بھیجے جانے والے روس کے خلائی مشن نے ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو روانہ ہونے والا خلائی مشن لونا 25 پانچ روز میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پرلینڈ کرے گا،مشن پانی کی ممکنہ موجودگی معلوم کرنے کےلیے چاند کے قطب جنوبی سے نمونے جمع کرے گا۔