اہم خبریں

پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے فیصلے کو نہیں مانتی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پیپلز پارٹی راہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے فیصلے کو نہیں مانتی،وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات دور کیے اس لیے سی سی آئی میں ووٹ کیا،الیکشن میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن میں تاخیر ہوگی تو ہم بلکل […]

اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنی چاہیے، قمر زمان

لالہ موسی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنی چاہیے، جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے اپنی جماعت کی طرف سے جڑانوالہ واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کو تمام عالمی برادری دیکھ رہی ہے، اس واقعےسے […]

بیرون ملک40نئےٹریڈافسران کیلئے امتحان متعددفیل ہوگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرون ملک40نئےٹریڈافسران کیلئےتحریری امتحان میں بیشتر امیدوارفیل ہوگئےٹریڈ افسران کیلئےتحریری امتحان میں61.45فیصد امیدوار فیل ہوئے،کل262 میں سے161فیل اور101 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے ،سیکریٹریٹ گروپ,ٹریڈ پروموشن سروس اوراکانومسٹ گروپ کے تمام امیدوار فیل ،تحریری امتحان میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سب سے زیادہ35 امیدوار پاس ہوئے،پاس ہونے کی […]

ڈاکٹر شمشاد اختر نے نگران وزیر خزانہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ڈاکٹر شمشاد اختر نے نگران وزیر خزانہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ،سیکرٹری وزارت خزانہ اور دیگر سینیئر افسران نے وزارت خزانہ کے امور پر بریفنگ دی،نگران وزیر خزانہ کو ملکی معاشی صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا،ڈاکٹر شمشاد اختر کا مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ […]

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے علیل تھے،ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔مرحوم کا تعلق […]

الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے، سراج الحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں،اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی، غیرجانبداری برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے،نگران حکومت ملک میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے،کرپشن کے طوفان، رشوت، سفارش کلچر کی بیخ […]

چاہتے ہیں جلد سے جلد عام انتخابات ہوجائیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل پر توجہ دیں گے اور انہیں حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قلیل مدت […]

سانحہ جڑانوالہ، بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ملوث،ٹھوس شواہد مل گئے

جڑانوالہ( اے بی این نیوز       ) مسیحی آبادی، گرجا گھروں، سرکاری املاک پر حملے، نذر آتش کرنے کا گھناؤنا واقعہ میں اہم ترین پیشرفت، ہولناک انکشافات سامنے آ گئےجڑانوالہ واقعہ میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا کردار کھل کر سامنے آ گیا، ٹھوس شواہد مل گئے،پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ مسلم، مسیحی فسادات […]

قومی اسمبلی کی تحلیل کو 8 روز بعد بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )قومی اسمبلی کی تحلیل کو 8 روز بعد بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکا، مشترکہ مفادات کونسل نے 5 اگست کونئی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی تھی ،الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے […]

پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت،ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 30 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت میں ایک لاکھ ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ، سردرد بخار سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا پیناڈول گولی کے ایک پتے کی قیمت میں 20 روپے 90 پیسے اضافہ ہوا، شوگر میں […]