اہم خبریں

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہرقائد اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا،ہفتہ کی شب کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لائن ٹرپ ہونے سے کے الیکٹرک کے 10 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ […]

سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے،مختلف نکات پر اتفاق

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردئیے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں مشاورت جاری ہے۔مذکورہ تمام جماعتوں وفود کی کئی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق ہوگیا ۔ذرائع […]

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی اغواء

ڈیرہ بگٹی(نیوزڈیسک)ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ سوئی میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔انہوں نے […]

مظفرآباد، چہلہ پل کے قریب دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 طالبعلم ڈوب گئے

مظفرآباد(نیوزڈیسک) مظفرآباد میں چہلہ پل کے قریب چار طالبعلم دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے دو نوجوان نے دریائے نیلم میں نہانے کیلئے چھلانگیں لگائیں جبکہ انھیں ڈوبنے سے بچانے کیلئے دوسرے دو نوجوان […]

قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کے تعلقات نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مضبوط ہو رہے ہیں، خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے ،قوم کو اس بارے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے […]

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی ویزا اسکیم کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی ویزا اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائے گی، ان اقدامات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونےجا رہا ہے۔ہفتہ کوخطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آج […]

برطانیہ، جیل سے فرار قیدی کوپولیس نے دھرلیا

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کی وزورتھ جیل سے فرار قیدی ڈینیل خلیف کو پولیس نے دھر لیا،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینیل کی گرفتاری مغربی لندن کے علاقے چیزک سے عمل میں آئی۔پولیس نے گرفتاری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ کا انعام مقرر کیا تھا، گرفتاری سے قبل اس کی 4 دن سے تلاش جاری تھی،وزیراعظم رشی سونک […]

مراکش میں زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا، ہلاکتوں کی تعدادہزار سے متجاوز

رباط(نیوزڈیسک)مراکش میں خوفناک زلزلے سے اب تک 1037 افراد ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 تک پہنچ گئی جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، زخمیوں کی تعداد بھی 1200 تک […]

اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی،محمد بن سلمان

نئی دہلی (نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو نئی دہلی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک […]

پرویز الہٰی کی اہلیہ شوہر کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر اُن کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیل میں پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی […]