اہم خبریں

شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی

شیخوپور ہ(نیوزڈیسک)شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایک بچےکی لاش نہر سے نکال لی۔ابتدائی طور پر خاتون کے نہر میں چھلانگ لگانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان والی بال ٹیم اسلام آباد سے ہینگزو کیلئے روانہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم لیے پاکستان والی بال ٹیم اسلام آباد سے ہینگزو کیلئے روانہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں والی بال ایونٹ 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، پاکستان ٹیم پہلے مرحلے میں گروپ ڈی میں 19 ستمبر کو منگولیا اور 20 ستمبر کو […]

فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ تعینات

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ تعینات ،گریڈ 21 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد تھیں،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع،سلطان خواجہ کی بطور آئی جی […]

ورلڈ مینارٹی الائنس کے زیر اہتمام مشائخ کانفرنس کاانعقاد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹی الائنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں منعقدہ مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے،پاکستان بنانے میں علماء کا اہم کردار تھا اور پاکستان بچانے میں بھی علماء کا کردار ہوگا ریاست کا فرض ہے کہ وہ […]

چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جاری فیصلے کے مطابق ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ […]

نوازشریف پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے آرہا ہے، مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کےلیے آرہا ہے۔جمعرات کو لاہور میں ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا […]

شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

لاہور( اے بی این نیوز    ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حافظ حمد اللہ پر دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) ورکرز کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں، شہریوں کو […]

سانحہ 9 مئی ، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس نے دوبارہ کمر کس لی

لاہور (  اے بی این نیوز   )سانحہ 9 مئی ، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس نے دوبارہ کمر کس لی۔مطلوب 320 مفرور ملزمان کی لسٹیں تیار،، الگ الگ کیٹگریز ترتیب ، کیٹیگری وائز سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی ٹیمیں تشکیل،سی سی پی او لاہور نے مفرور ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کے احکامات جاری کر […]

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کوجاری اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 27.4 فیصد ہوئی ہے ۔

بغاوت پر اُکسانے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔جمعرا ت کو جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔پراسیکیوشن کی […]