اہم خبریں

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا۔آج کاروباری ہفتے کے آخر ی روز ابتداء سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 2 پیسے کمی کے بعد 291 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر […]

کرکٹ ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نےکھلاڑیوں کیلئے جرسی متعارف کرادی

سڈنی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا نےکھلاڑیوں کی جرسی متعارف کرادی ۔تفصیلات کے مطابق انڈیا کے بعد آسٹریلیا نے بھی ورلڈکپ کے لیے ٹیم جرسی متعارف کرادی اس کی تصویر کرکٹ آسٹریلیا نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کا پہلا میچ بھارت سے ہو گا ۔ ورلڈکپ کا آغاز اکتوبر […]

پاک بھارت ٹاکرے میں 3 ہفتے باقی،احمد آباد میں ہوٹل کا کمرہ ملنا مشکل ہو گیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ جنون،پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے لوگوں نے ہوٹل کے کمرے پہلے سے بک کرالیئے ہیں ، ہوٹلوں میں کمرے ملنا مشکل ہو گیا،دوسری طرف مالکان نے بھی کرائے بڑھا دئیے،ائیرلائنز اور ٹرانسپورٹ مالکان نے احمد آباد کے ٹکس میں 400 گنا اضافہ کردیا واضح رہے کہ یہ اضافہ صرف […]

اسلام آباد راولپنڈی میں موسلا دھار بارش،موسم خوشگوار، واسا ہائی الرٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش،موسم خوشگوار ہو گیا،نشیبی علاقوں میں پانی اکھٹا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی ،واسا ہائی الرٹ نالہ لئی کی اردگرد کی آبادیوں کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،4 پاکستانی جاں بحق

ریاض (نیوز ڈیسک) عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے چودہ جی ڈی ستگھرہ سے تھا حادثہ سعودی عرب کے دالحکومت ریاض میں پیش آیا ،چاروں پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے […]

بھارت پر قتل کا الزام لگانے سے کینیڈا امریکہ تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ،جیک سلیوان

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے سے امریکہ کی کینیڈا کے ساتھ کوئی کشید گی نہیں پیدا ہوئی ،بھارت پر کینیڈا کے الزامات قابل تشویش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کینیڈا امریکہ تعلقات میں […]

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

لاہور(نیوز ڈیسک) المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر بس ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے 3 مسافر موقعے پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی کہ سرگودھا میں حادثہ پیش […]

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ا آج یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ا آج قوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کی لہر، افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر علاقائی مسائل پر روشنی ڈالیں گے ۔ واضح رہے کہ کونسل […]

نواز شریف آنے سے پہلےحفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، بیرسٹر ظفر اللّٰہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، عدالت کی مرضی ہے، ضمانت دے یا جیل بھیجے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل […]

ایف آئی اے نے اے بی این نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخالد جمیل کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اوصاف براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (اے بی این )نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخالد جمیل کواسلام آباد سے حراست میں لے لیا ،خالد جمیل کے اہل خانہ نے ایف آئی اے کی جانب سے بیوروچیف اسلام آبادکوحراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کیس […]