اہم خبریں

ایف آئی اے نے اے بی این نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخالد جمیل کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اوصاف براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (اے بی این )نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخالد جمیل کواسلام آباد سے حراست میں لے لیا ،خالد جمیل کے اہل خانہ نے ایف آئی اے کی جانب سے بیوروچیف اسلام آبادکوحراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کیس میں خالد جمیل کو حراست میں لیاگیا ہے؟اہلخانہ کے مطابق انہیں‌گھر سے حراست میں‌لیاگیا ہے،15سے 20لوگ گھر کے اندرآئے اور خالد جمیل کو ساتھ لے گئے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اےکے سائبر ونگ نے صحافی خالد جمیل کو حراست میں‌لیا ہے ،ادھرصحافتی تنظیموں نے ایف آئی اے کی جانب سے خالد جمیل کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بتایاجائے صحافی خالد جمیل کو کس الزام پر حراست میں‌لیاگیا،خالد جمیل کی گرفتاری آزادی اظہار پر قدغن کے مترادف اور اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے اور صحافی اپنی آزادی اظہار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے’۔

متعلقہ خبریں