واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے سے امریکہ کی کینیڈا کے ساتھ کوئی کشید گی نہیں پیدا ہوئی ،بھارت پر کینیڈا کے الزامات قابل تشویش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کینیڈا امریکہ تعلقات میں کوئی کشیدگی پیدا نہیں ہوئی ۔















