2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،شہبازشریف

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن اداروں نے نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن فیصلہ یہ کرنا ہے کہ نواز شریف واپس آکر انتقام لیں یا ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں۔ نواز شریف 21 […]
کیمیا کا نوبیل انعام تین سائنسدانوں نے مشترکا طور پر جیت لیا

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)نوبیل انعام برائےکیمیا (کیمسٹری) کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سال کا کیمیا کا نوبیل انعام ماونگی باوندی، لوئی برس اور الیکسی ایکیموف کےنام رہا۔ کیمیا کانوبیل انعام سائنسدانوں کو ان کی کوانٹم ڈاٹس کی دریافت پر دیا گیا ۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،پوری قوم اس ٹیم کے ساتھ ہے،ذکا اشرف

لاہور( اے بی این نیوز )پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔ پوری قوم اس ٹیم کے ساتھ ہے۔ امید ہے کہ یہ ٹیم میدان میں ڈٹ […]
شہباز شریف کی انتخابی مہم شروع،حلقے کا دورہ ، کچھ دیر بعد خطاب کرینگے

لاہور(اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ ،شہباز شریف بلہڑ گاوں میں منور بھٹی کے ڈیرے پر پہنچ گئے لیگی کارکنوں کی جانب سے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال لیگی کارکنوں کی شہباز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیوں کی بارش […]
خاور مانیکا کو کرپشن کیس میں جیل بھجوا دیا گیا

اوکاڑہ (نیوزڈیسک)اوکاڑہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔بدھ کو سینئر سول جج ابرارعلی خان نے خاور مانیکا کےوکیل اور اینٹی کرپشن کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ […]
سیاسی میدان میں شہباز شریف سرگرم،آج سے عوام اور کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرینگے

لاہور (اے بی این نیوز )وزارت عظمیٰ کی مدت کی تکمیل کے بعد شہباز شریف سرگرم،آج سے عوام اور کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرینگے،صدر ن لیگ لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقے میں جائیں گے ،پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں اور خطاب بھی کریں گے ،شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی 21 […]
اسلام آباد، جنونی شخص نے 11 ماہ کے بچے کو پٹخ کر مار ڈالا،مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں مبینہ جنونی شخص نے 11 ماہ کے بچے کو پٹخ کر مار ڈالا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بچے کے والد شہباز نے پولیس کو بتایا کہ جنونی شخص نے میرا بچہ چھین کر 3 دفعہ زمین پر پٹخا جس […]
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد،جج نے ریمارکس دیئے سماعت روکنے کیلئے ہائیکورٹ کا کوئی حکم امتناع نہیں ،سماعت 9اکتوبر تک ملتوی،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ،ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی […]
حالیہ سا نحہ ہنگو میں افغان باشندے ملوث نکلے،انہیں ملک سے نکالناناگزیر ہوگیا ہے، نگران صوبائی وزیر

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز ) ملک میں ہو نے والے شرپسندی کے سانحات میں میں افغان باشندے ملوث رہے ،انہیں ملک سے نکالناناگزیر ہوگیا،بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی کی پریس کانفرنس کہا24 حملوں میں14افغان باشندے ملوث تھے،حالیہ سا نحہ ہنگو میں افغان باشندے ملوث نکلے،صوبے میں جعلی شناختی کارڈز ہولڈر سمیت سمگلروں […]
بنوں ،رواں سال کے دوران تیسرے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بنوں(نیوزڈیسک)خبیر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت نے بتایاکہ بچی کا تعلق بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے ہے،ڈیڑھ سال کی بچی پولیووائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی۔