مظفرآباد و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مظفرآباد و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ،عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،ریکٹر سکیل پر شدت ابھی موصول نہ ہوسکی۔اس زلزلےنے علاقائی عوام میں 8 اکتوبر کے زلزلے […]
سانحہ 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 18 برس گزرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 18 برس گزرگئے، متاثرین کے دلوں میں جانے والوں پیاروں کی یادآج بھی زندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ہولناک زلزلے میں تقریباً 85 ہزار افرادجاں بحق ہوئے تھے ، زلزلے سے تباہ کئی سکول،ہسپتال،سرکاری عمارتوں کی تاحال تعمیرنہ سکی۔
صدرمملکت کافلسطین اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کافلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے،ایسی صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے،تشدد وتصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نے کہا […]
آج منافق جھوٹا شخص اللہ کی پکڑ میں ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، نواز شریف نے 2017 میں دفتر سے نکالے جانے پر پوچھا تھا مجھے کیوں نکالا، لوگوں نے اس بات کا مذاق بنا دیا۔اپنے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم تھی، ان چوروں نے مہنگائی […]
عوام سیاسی ہیجان اور اضطراب سے تنگ آچکی ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ عوام سیاسی ہیجان اور اضطراب سے تنگ آچکی ہے، استحکام پاکستان پارٹی نئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، ہمارا منشور ملک کی اقتصادی ترقی کا روڈ میپ ہے جس میں کوئی سپیڈ بریکر نہیں، 13 اکتوبر کا آئی […]
19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر

بیجنگ(نیوزڈیسک)19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم اسکواش میں سلور، شوٹنگ اور […]
پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مخاصمت میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔ہم عالمی برادری سے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے […]
ورلڈکپ،جنوبی افریقا نے سری لنکا کو102رنزسے ہرادیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا نے سری لنکا کو102رنزسے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم326رنز بناسکی ۔
22ویں لکس ایوارڈ شو میں گلوکارکیفی خلیل توجہ کا مرکز بن گئے

کراچی(نیوزڈیسک)گلوکار کیفی خلیل ایوارڈز تقریب میں توجہ کا مرکز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق22 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں انہوں نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر اپنا سب سے مقبول گیت ’’کہانی سنو‘‘ پیش کیا تو تقریب میں موجود موسیقی کے دیوانے جھوم اٹھے۔
بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ کی وصولی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ روپے کی وصولی کی جاچکی ۔7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ 6 اکتوبر تک 13ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔وفاقی سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال نے […]