صدرمملکت کافلسطین اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کافلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے،ایسی صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے،تشدد وتصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نے کہا کہ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ لڑائی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازع کے پر امن حل کیلئے کام کرے۔