اہم خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز         )‏سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا، چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا گیا، قائدن لیگ نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد نواز […]

صدر مملکت نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ۔اس حوالے سے تقریب ایوان صدر میں منعقدہ ہوئی جس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت سینئر سیاسی وعسکری حکام نے شرکت کی۔

پاک آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ،برطانیہ کے شہرویلزمیں6 اکتوبر کو ہونے والے مقابلے میں 32ممالک کی113 ٹیموں نے حصہ لیا،پاکستانی ٹیم 67 پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل تھی،برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔

خیبرپختونخوا ،آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا،بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور برف باری کا امکان ، نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ،اسلام آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج […]

خیبرپختونخوا ،خیبر ہسٹری ٹریل بحال کردی گئی

پشاور(نیوزڈیسک) دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر،خیبرپختونخوا میں خیبر ہسٹری ٹریل بحال کردی گئی ،کور کمانڈر پشاور نے خیبر ہسٹری ٹریل کا باقاعدہ افتتاح کردیا،قدیم مقامات بہت جلد عوام کیلئے بھی کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں علی مسجد فورٹ اور برٹش دور کا ہسپتال اور […]

اسلام آباد ،ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ،ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 96کیسز رپورٹ ،تعداد1600ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 691 ہے۔پنجاب میں ڈینگی کے149نئے مریضوں کی تصدیق،صوبے کے36اضلاع میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد6ہزار217ہوگئی،لاہورمیں 60،راولپنڈی میں 31،ملتان […]

خیبرپختونخوا، سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم ، بی ایس پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواکے سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم کرکے بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی تمام کالجز کی انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے اور رواں سال سے نیا کورس شروع کرنے کی ہدایت ،پہلے سے داخلہ لینے والے طلبہ […]

سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی کے شواہد حاصل کر لیے ہیں،آ ئی جی پنجا ب عثمان انور

لاہور(نیوز ڈیسک) آ ئی جی پنجا ب عثمان انور نے انکشاف کیا کہ دہشتگر دوں کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جا تی ہے،سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی کے شواہد حاصل کر لیے ہیں ، حملہ پاکستان سے باہر پلان کیا گیا۔آ ئی جی پنجا ب عثمان انور نے پریس کانفرنس میں کہا […]

نوازشریف کی واپسی ،مسلم لیگ کا پاور شو،آج مریدکے میں جلسہ ہوگا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کی تیاریاں زوروں پر روز پاور شو آج مرید کے میں جلسہ ،شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ( ن) لیگ کی نوازشریف کی واپسی کیلئے استقبال کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں آج سابق وزیر […]

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج پشاور کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج پشاور کا دورہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں کرینگے ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بھی ملاقات کریں […]