اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں،نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں،نیب پراسیکیوٹر کااسلام آباد کی احتساب عدالت میں تحریری بیان، کہاایک ہی گراؤنڈ پر یہ تیسری بار درخواست دائر کررہے ہیں،یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 […]

لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کریں توبونوں کے ماتھے پر پسینہ آجاتاہے، فیصل کریم

کراچی (  اے بی این نیوز     )پیپلزپارٹی لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کرتی ہے توبونوں کے ماتھے پر پسینہ آجاتاہے،صرف ایک شخص کیلئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کابیان کہا الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، انتخابات کی تاریخ […]

مہاجرین معاملہ،افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں،مولانا فضل الرحمان

پشاور( اے بی این نیوز   )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ،افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں،پشاور:افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے،پشاور:دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کاامکان مستردکردیا

یرو شلم (اے بی این نیوز   )اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کاامکان مستردکردیا،امریکہ نے بھی ہاں میں ہاں ملادی،امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کہتے ہیں جنگ بندی کے بجائے غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے ’وقفے‘ پر غور کیا جانا چاہیے،یونیسف کے مطابق شہدا میں 73فیصدبچے،خواتین اورعمر رسیدہ افراد شامل اب تک […]

تربت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 مزدور جاں بحق

تربت(اے بی این نیوز)      نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 مزدور جاں بحق،مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ سے جبکہ پولیس اہلکار تربت کارہائشی ہے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی واقعے کی مذمت،رپورٹ طلب کرلی،میر علی مردان ڈومکی کہتے ہیں بحالی امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے،نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ […]

نگران سیٹ اپ نیوٹرل نظر آناچاہیے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نگران سیٹ اپ نیوٹرل نظر آناچاہیے،2وزراکے بارے میں تاثر بناکہ وہ جانبدارہیں، کوئی وفاقی وزیر سیاسی جماعت کی سائیڈ لے رہا ہے تو الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے جانبدار نگران وفاقی وزراء کیخلاف کیس میں ریمارکس،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا نگران وزیراعظم کے مشیر لگانے […]

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوواپس نہیں بھیج رہے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوواپس نہیں بھیج رہے،دنیاکاکوئی قانون غیر قانونی مقیم افراد کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کہاکسی بھی ملک کاشہری ویزہ لے کر پاکستان آسکتاہے،ووٹ ڈالنے کیلئے جتناآپ بے چین ہیں اتناہی میں بھی ہوں،الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن […]

گلگت، کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی

گلگت(  اے بی این نیوز   )جوٹیال پبلک چوک کے قریب کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نے ارد گرد موجود دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،ریسکیواہلکارآگ بجھانے میں مصروف،آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ہنزہ نگرسے فائربریگیڈ روانہ ہو گئی

فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

لاہور ( اے بی این نیوز   )پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئے۔مرحوم پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہودیوں نے بھی فلسطین کاپرچم اٹھالیا،خواجہ آصف

سیا لکوٹ ( اے بی این نیوز   )روزقیامت اللہ غزہ کاحساب نام نہادمسلم امہ سے ضرورلے گا،اللہ پو چھے گافلسطینی 2ارب مسلمانوں کوپکارتے رہے کوئی مددکوآیا؟غیرمسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کادرد محسوس ک کیا،غیرمسلم ممالک میں لاکھوں انسان اپنی حکومتوں کیخلاف سڑکوں پپرنکل آئے،یہودیوں نے بھی فلسطین کاپرچم اٹھالیااورظلم کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے۔