اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران سیٹ اپ نیوٹرل نظر آناچاہیے،2وزراکے بارے میں تاثر بناکہ وہ جانبدارہیں، کوئی وفاقی وزیر سیاسی جماعت کی سائیڈ لے رہا ہے تو الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے جانبدار نگران وفاقی وزراء کیخلاف کیس میں ریمارکس،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا نگران وزیراعظم کے مشیر لگانے میں کوئی قدغن نہیں،فواد حسن اوراحد چیمہ بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں، الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا















