ٹانک میں پولیس وین پر حملہ،ایس ایچ اوشہید،چاراہلکارزخمی

ٹانک(نیوزڈیسک)ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوںکے حملے میںایس ایچ او شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوںکے حملے میںایس ایچ او شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ شہید ایس ایچ او کی نعش کو ہسپتال منتقل […]
میئر لندن صادق خان کی جعلی آڈیو کی تحقیقات کاآغاز

لندن(نیوزڈیسک)لندن کے میئر صادق خان کی جعلی آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کی جعلی آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔آڈیو میں فلسطین مارچ کے سبب جنگ عظیم کی یاد میں تقریب ملتوی کرنے کا کہا گیا […]
نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا

چارسدہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حکام سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل […]
جتنے کیسز ہیں، اتنے تومیرے پاس ضمانتی نہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ تہترسال کی عمر میں 86 کیسز ہیں، اتنے تومیرے پاس ضمانتی نہیں ۔ انہوں نے ڈ سٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ، شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت […]
مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کردئے گئے انسداد دہشگر دی عدالت لا ہو ر نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ، مریم اورنگزیب کے وکیل نے ان کی پیشی […]
غزہ کشیدگی ،انٹونی بلنکن نے بیانیہ تبدیل کردیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے اسرئیل سے متعلق اپنا بیانیہ تبدیل کردیا،غزہ میں سویلین ہلاکتوں کو افسوسناک قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی دباؤ ، اسرائیل کے حق کا دفاع کرنے والے امریکی وزیر خا رجہ اسرائیل سے متعلق اپنا بیانیہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ، انٹونی بلنکن نے غزہ […]
پنجاب میں ڈینگی بے لگام، انتظامیہ خاموش

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں ڈینگی بے لگام ،انتظامیہ خاموش۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ،رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11ہزار تین سو سے زائد ہوئے ،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 145 مریض […]
نوازشریف کا مشن سندھ،لیگی رہنماء کراچی روانہ

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے پہلے سیاسی جوڑتوڑ کا سلسلہ تیز کردیا،مسلم لیگ (ن )کادو رکنی وفد آج شام کراچی پہنچے گا جس میں خواجہ سعد رفیق اورسردارایازصادق نوازشریف کے مشن سندھ کوآگے بڑھانے کے لئے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیرپگاراسے اہم ملاقات ہوگی جس […]
ورلڈ کپ ،پاکستان آج بقا کی جنگ لڑ ے گا

پونے(نیوزڈیسک) کر کٹ ورلڈ کپ ،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی جنگ ،قومی کرکٹ ٹیم آج دوپہر ڈیڑھ بجے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ ٹکرائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ،پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر […]
پاکستان آئی ایم ایف تکنیکی مذاکرات ختم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ٹیکس کے حوالے سے مطمئن کیا گیا۔ اب اسٹیٹ بینک سے پالیسی سطح کے مزاکرات ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پالیسی مزاکر ات […]