پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اصل بات سیاسی اصول قائم رکھنا ہے، ملک میں سیاست کو بہت گندا کردیا گیا ہے۔ ایک بات مشترکہ ہے کہ پی پی کے خلاف اتحاد بنا ہے، پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا […]
چین کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پرمشاورت ہو گی۔
ن لیگ کے سینئررہنماءمشاہد حسین بھی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ دفاعی امور کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی سے ’’بلے‘‘ کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں ان کا […]
خراب موسم کے باعث نواز شریف کا دورہ لیہ منسوخ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لیہ کا دورہ منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے موسم کی خرابی کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔ خیال رہے کہ آج نواز شریف کو لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔
جمہوریہ چیک کا بھارتی شہری کو امریکاکے حوالے کرنیکافیصلہ

پراگ(نیوزڈیسک)جمہوریہ چیک کی وزارت انصاف نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایک بھارتی شخص کو امریکا کے حوالے کرسکتا ہے جس پر امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ نکھل گپتا کی حوالگی […]
میں عوام،باقی سب سیاستدان خلائی مخلوق سے امیدلگائے بیٹھے ہیں،بلاول

کوٹ ادو(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردادری نے کہا ہے کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ عام انتخابات کے لیے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی […]
ملک ریاض، ان کے بیٹے کے تمام اثاثے، جائیدادیں منجمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم نامے کے تحت پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کی تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں، […]
دورانِ پرواز سانپ نے طیارے میں دہشت پھیلا دی

بینکاک(نیوزڈیسک)دورانِ پرواز سانپ نے طیارے میں دہشت پھیلا دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مسافروں کے سروں پر بنے ایک خانے پر سانپ رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔واقعہ تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں پیش آیا جو بنکاک سے فوکٹ جا رہی تھی۔ دورانِ […]
ٹیکس سے چلنے والے ہر ادارے سے متعلق معلومات شہریوں کو ملنی چاہیے، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ معلومات بہت مؤثر ہتھیار ہے، اب ہر شہری کے لیے معلومات فراہمی حق بن چکا ہے۔ سب سے اچھی جراثیم کش سورج کی روشنی ہے، روشنی دکھاتے چلیں تو معاشرہ ٹھیک ہو سکتا ہے، کچھ دن پہلے مختار علی کا کیس آیا، […]
نواز شریف اور مریم نوازکا لاہور میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا۔فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد […]