اہم خبریں

انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا

ایسٹ لندن(نیوزڈیسک)پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں شاہ زیب خان اور عبید شاہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 181 رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا یہ بھی پڑھیں:انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کل […]

ن لیگ سے نکالے جانے پر سردارمہتاب عباسی کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور(نیوزڈیسک)ن لیگ سے نکالے جانے پر سردارمہتاب عباسی کا ردعمل سامنے آگیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب احمد خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں سردار مہتاب نے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا، سمجھوتے کی سیاست کا وقت نہیں […]

پاک ایران کشیدگی، غلط حساب کتاب خطرناک ہو سکتا ہے، امریکی اخبار

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق امریکی اخبار کے ایک مضمون میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے کوئی بھی غلط حساب کتاب خطرناک ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرٹیکل میں کہا گیا کہ ایران کا پاکستان کے اندر […]

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا، سردارمہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن […]

غزہ میں60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے،فلسطینی وزارت صحت

غزہ (نیوزڈیسک)فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ بیان میں بتایا گیا کہ غزہ پٹی میں طبی امداد نہ ملنے سے 60 […]

برطانوی جریدے نے مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کا پول کھول دیا

لندن(نیوزڈیسک)دی اکانومسٹ نے مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی اور نام نہاد سیکولر ہونے کے دعووں کا پول کھول دیا۔برطانوی جریدے نے مودی کی نام نہاد ترقیاتی پالیسیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی جانب سے 22 جنوری کو 220 ملین ڈالر کے متنازع ہندو مندر کے افتتاح نے بھارتی وزیر اعظم کے […]

ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے، جہانگیر ترین

لودھراں(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلاؤں گا، ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے۔ اقتدار میں آکرجنوبی پنجاب اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے۔ آئی پی پی عوام کی خدمت کے لئے بنی […]

کامیاب ہوکر بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے،سراج الحق

چیچہ وطنی(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیاب ہوکر بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، انگریز کے دیے گئے نظام، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، اگر جماعت اسلامی اقتدار میں رہی تو عوام ہم سے حساب لے ورنہ8فروری […]

بےروزگاری اور غربت سےنجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کرلیا،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔بےروزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کرلیا ہے۔ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، عوام […]

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین کو انٹرنیٹ کی […]