اہم خبریں

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی ( اے بی این نیوز    )روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی،انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے کم ہوکر 279 روپے 55 پیسے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا ،اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کی کمی ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے86 پیسے […]

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز)مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہوئی توبانی پی ٹی آئی مٹھائی کھلارہا تھا،بانی پی ٹی آئی نے سنگین جرم کیاہے،نواز شریف پر ظلم کرنے والے گھروں کو چلے گئے،بانی پی ٹی آئی نےسائفر لہرا کر قومی سلامتی سے کھیلا ، نواز شریف نےکبھی قومی سلامتی پر […]

ملک میں وہی ہوگا جس سے عوام کو خوشی ہوگی، زرداری

کہوٹہ  ( اے بی این نیوز   )آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں کہوٹہ کےعوام کاتہہ دل سےشکریہ اداکرناچاہتاہوں،آپ لوگوں کیلئےبہترین ہسپتال بنائیں گے،ہم نےملک کوپہلے بھی مشکل سے نکالا تھا،ملک میں وہی ہوگا جس سے عوام کو خوشی ہوگی،میں یہاں کاباسی ہوں بچپن سے آتارہاہوں،آپ دوستوں کی دعاؤں سےپیپلزپارٹی دوبارہ اقتدارمیں آئےگی،کہوٹہ کےعوام کی تکلیف کااحساس […]

پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”راء“ ملوث

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”راء“ ملوث، بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا،،حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کر لی،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ،، جب مچھ حملہ جاری تھا، […]

سائفرکو بنیادبناکرقومی اسمبلی تحلیل کردی گئی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سائفرکوبنیادبناکرقومی اسمبلی تحلیل کردی گئی،بانی پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شقوں کا مذاق اڑایا،انتہائی سنجیدہ معاملے پر غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیاگیا،خصوصی عدالت کے پاس سزاسنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کی پریس کانفرنس کہابانی پی ٹی آئی کو سزا […]

سنا ئی گئی سزا کم ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ ( اے بی این نیوز    )ریاست پرحملہ کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے، سنا ئی گئی سزا کم ہے۔ لیگی رہنما و ں کا فیصلے پر رد عمل ، خواجہ آصف نے کہا یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے ،قانون کے تحت ریلیف کا قانونی طریقہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں، […]

بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا، سکیورٹی کی ذمہ داری وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت پر مامور ملٹری سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر ہوتی ہے ۔میرے ساڑھے تین سال کے […]

پی ایس ایل،سیزن 9 ،علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )مستقبل میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 سیزن میں علی ظفر کی آواز گونجنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، ذکا اشرف کے جانے سے صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے […]

ہمارے مخالف حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں،احسن اقبال

نارووال(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ کیا کوئی بابائے قوم کی نشانی کو جلاسکتا ہے؟سابقہ الیکشن کے ہمارے مخالف حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔ایک خدا، رسول اور کتاب ہماری طاقت ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو انڈہ اور مرغی کے پیچھے لگایا اور دیے وہ […]

سابقہ حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں،سراج الحق

لاہور(نیوزدیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو کسی وزیر، گورنر اور بیوروکریٹ کو بڑا گھر نہیں دیں گے۔ انگریز کے نظام کو بدلنا ہوگا۔ ہم اسلامی نظام دیں گے، کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ سابق حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں کی جگہ […]