اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا، سکیورٹی کی ذمہ داری وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت پر مامور ملٹری سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر ہوتی ہے ۔میرے
ساڑھے تین سال کے دوران یہ واحد دستا ویز ہے جو وزیراعظم آفس سے گم ہوا،،سائفر مسنگ ہونے پر ملٹری سیکرٹری سے کہا کہ انکوائری کی جائے۔وہ واحد موقع تھا جب میں ملٹری سیکرٹری سے ناراض بھی ہوا۔ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ میرے اے ڈی سی
میں سے ایک نے قمر جاوید باجوہ کی ایما پر سائفر چوری کیا ،ملٹری سیکرٹری نے انکوائری کے بعد بتایا کہ سائفر کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔ قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سازش میں شامل تھے















