اہم خبریں

دوست ممالک امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیرخزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے ہیں، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کروانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ […]

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)گلیات میں شدید برفباری سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی، ریسکیو1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کے لئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں شدید برفباری سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کے لئے روانہ ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیاحوں کی پانچ گاڑیاں گلیات ڈونگا گلی […]

قومی اسمبلی ،بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور ،، قرارداد کے مطابق صدر زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیروی کی، مزید پڑھیں :اخراجات کم کرنے کا مشن، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی سپریم کورٹ کو رائے دینے […]

بی جے پی اپنے ملک کے حقوق پاکستانیوں کو دے رہی ہے،اروند کیجریوال

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حوالے سے مخالف اور حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات اور نوکریاں دینا چاہتی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بدھ […]

اخراجات کم کرنے کا مشن، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   )وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دے دی، کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن جاری ،، 7 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن مزید پڑھیں :امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خدشہ، چینی کمپنی سے الگ کرنے کیلئے […]

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خدشہ، چینی کمپنی سے الگ کرنے کیلئے بل منظور

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے چینی ٹیک کمپنی بائٹ ڈینس کو ٹک ٹاک الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بل منظور کرلیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ دوسری صورت میں سوشل ویڈیو ایپ پر امریکا میں پابندی ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں مذکورہ بل 65 کے مقابلے میں 352 […]

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 6 ماہ بعد 4 خلابازوں کی زمین پر واپسی

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ، جاپان، روس اور ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے چار خلا باز 6 ماہ بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زمین پر واپس آگئے۔ خلا بازوں کا کیپسول صبح خلیج میکسیکو کے سمندر میں گرا۔ ناسا کے مطابق عملے نے 6 ماہ کے دوران سیکڑوں تجربات میں حصہ لیا، جس میں خلائی […]

اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ […]

حکمران اشرافیہ پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منہگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کا طوفان مزید بڑھے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری ایک بیان میں‌امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منہگائی نے عوام کی زندگی اجیرن […]

راولپنڈی،اسلام آباد سرد ہو اوں کی لپیٹ میں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )راولپنڈ ی ،اسلام آباد میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی سرد ،بالاکوٹ اورگردونواح میں بارش ، وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ، مزید پڑھیں :پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کے انجن فیل ، کراچی ایئر پورٹ پر […]