حکمران اشرافیہ پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منہگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کا طوفان مزید بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری ایک بیان میں‌امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منہگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کا طوفان مزید بڑھے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران اشرافیہ پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سارا بوجھ عوام پر ہے، قوم اب مزید قربانیاں دینے کو تیار نہیں۔