اہم خبریں

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کرپشن کے الزام میں 139 افراد زیرحراست

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق اگست میں کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دارالحکومت ریاض سے محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد وزارت داخلہ، دفاع، صحت، انصاف، تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں۔ محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق ان پر رشوت، منی لانڈرنگ […]

راولپنڈی، بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن لٹن داس نے شاندار سنچری بنا کر بنگلادیش […]

کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان

کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، کل سے ایک مغربی لہر کے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے […]

مسلح افواج کے 10 افسرسول سروس کے تین گروپوں کیلئے منتخب

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) مسلح افواج کے10افسروں کو سول سروس کے تین گروپوں کیلئے منتخب کرلیا گیا. کیپٹن محمد یحییٰ ، فلائٹ لیفٹیننٹ فیضان احمد، کیپٹن محمد ادریس اور کیپٹن احمد فراز عظیم کو پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس ، کیپٹن عبد الر حیم ورک ،کیپٹن محمد عدنان بشیر اور لیفٹیننٹ حیدر علی کو پولیس […]

اسلام آباد، پنک بس سروس کے روٹس اور اوقات کار کی تفصیل سامنے آگئی

فاقی وزارت تعلیم نے خواتین اساتذہ اور طالبات کیلئے اسلام آباد پنک بس سروس کے مخصوص روٹس کا اعلان کردیا ہے۔ متعلقہ وزارت کے اہلکار کے مطابق 20 پنک بسیں دارالحکومت کے اندر طالبات اور اساتذہ کے لیے مفت نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقرر کی جائیں گی۔ یہ 20 پنک […]

بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں ہمارا حق چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک […]

اداکارہ سجل علی ٹک ٹاکر بننے کو تیار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سجل علی ٹک ٹاکر بننے کو تیار ہیں۔ سوشل میڈیا پیجز کے مطابق معروف پروڈیوسر سلطانہ صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیفی حسن کے آنے والے ڈرامہ سیریل میں سجل علی ٹک ٹاک اسٹار کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ پروڈیوسر کے مطابق […]

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد منظر عام پر آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق شواہد منظر عام پر آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہیں، دہشت گرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں رہائش کے لیے اسپیشل پرمٹ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے […]

شہباز شریف کا رانا افضال حسین کی وفات پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور ایم پی اے رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے رانا افضال حسین […]

مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (اےبی این نیوز       ) بلاول بھٹو کا کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی برسی پر پیغام ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی گیلانی مرحوم کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ سید علی گیلانی ، بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ […]