اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور ایم پی اے رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔