اہم خبریں

چکن رول پراٹھا

پراٹھےکی ابتداء برصغیر سے ہوئی۔ اس کا زیادہ استعمال پاکستان ، انڈیا، نیپال اور برما میں کیا جاتا ہے ۔ پراٹھے ان ممالک میں زیادہ شوق سے کھائے جاتے ہیں جو ممالک گندم کی کاشت کرتے ہیں۔ پراٹھے کی بے پناہ اقسام ہیں جو کہ لوگ شوق و ذوق سے کھاتے ہیں،آج ہم آپکو چکن […]

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان

جنیوا(نیوز ڈیسک) جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ بین الاقوامی کانفرنس میں مریکا کی جانب سے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا، جرمنی پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرے گا، چین کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جاپان […]

جلیل شرقپوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

شرقپورشریف (نمائندہ خصوصی) آئندہ قومی انتخابات میں کسی بھی ٹکٹ کا امیدوار نہیں ہوں، صرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کروں گاعمران خان کا وعدہ ہے کہ NA- 114 اور پنجاب اسمبلی کے تینوں حلقوں 137,138,139 PP میں تحریک انصاف کی ٹکٹیں میرے نامزد امیدواروں کو ہی دی جائیں گی، جو غلطی ٹکٹوں […]

پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی قیادت کو پنجاب کا محاذ سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ […]

کانگریس کا جاری لانگ مارچ جاری مقبوضہ کشمیرمیں اختتام پذیرہوگا،راہول گاندھی پارٹی امیج کی بحالی کیلئے پُرامید

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کانگریس کا امیج بحال کرنے کے لیے لانگ مارچ کررہے ہیں، جو گزشتہ ہفتے شہر پانی پت سے دوبارہ شروع ہوا، جس میں سیکڑوں افراد شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی بھارت کے جنوب میں گزشتہ 100 دنوں سے مارچ کررہے ہیں، وہ پرامید ہیں کہ […]

جنیوا کانفرنس: کس ملک نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کو کس ملک نے کتنی امداد دینے کا اعلان کیا اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے پلینری سیشن میں پاکستان کیلئے مجموعی طور پر 8 ارب 57 کروڑ ڈالر کے […]

چین میں3سال بعد کورونا پابندیاں ختم،فضائی، سمندری سرحدوں کو بھی دنیا کے لیے کھول دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے تین سال بعد کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ٹیسٹ اور قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے فضائی اور سمندری سرحدوں کو بھی دنیا کے لیے کھول دیا جس کے بعد ہانگ کانگ، وارسا اور فرینکفرٹ سے مسافروں […]

نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

ابوجا(نیوز ڈیسک)نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی جنوبی ریاست ایڈو کے نام اکیمی اسٹیشن پر مسلح شخص نے دھاوا بول دیا اور ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر […]

کراچی سے لاپتہ دو نوعمر لڑکیاں لاہورسے مل گئیں،قانونی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کیاجائیگا

کراچی(نیوزڈیسک)کورنگی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دو کم عمر سہیلیاں لاہور ریلوے پولیس کو مل گئیں، ریلوے پولیس نے دونوں لڑکیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اورر انہوں نے کراچی پولیس کو لڑکیاں ملنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 2 […]

جنیوا کانفرنس ،عالمی برادری کا پاکستان کے لئے 8.57 ارب ڈالر کا اعلان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، عالمی برادری نے پاکستان کے لئے 8.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ پیر کی شام اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم […]