حکومت ،تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھیں اور معاملات کی اصلاح کی کوشش کریں،حافظ طاہرمحموداشرفی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان علماء کونسل نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت ، ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھیں اور معاملات کی اصلاح کی کوشش کریں، محاذ […]
پشاور، خاتون کی اسپتال منتقلی سے پہلے ہی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

پشاور (نیوزڈیسک)پشاور میں خاتون کی اسپتال منتقلی کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ترجمان ریسکیو ادارے 1122 کا کہنا ہے کہ جہانگیر آباد کی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
سانس کی مشقوں سے ڈپریشن میں کمی ممکن ہے،امریکی سائنس دانوں کی تحقیق

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)ہم ہروقت سانس لیتے رہتے ہیں لیکن شعوری (مائنڈفل) انداز میں سانس لینے سے نہ صرف خون میں آکسیجن بڑھتا ہے بلکہ اس سے ڈپریشن میں کمی اور موڈ میں بہتری ہوسکتی ہے۔اب ماہرین کا اصرار ہے کہ روزانہ صرف پانچ منٹ سانس کی مشق کرنے سے چند دنوں میں مثبت نتائج برآمد ہوتے […]
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام فریقین کے ساتھ مل کر جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں […]
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 جنوری سے 31 جنوری تک برقرار رہیں گی،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 جنوری سے 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، پٹرول کی قیمت 214 روپے80 پیسے، […]
یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

سٹاک ہوم ( نیوز ڈیسک)یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت ہوا ہے ان میں نایاب ترین آکسائیڈز شامل ہیں جو برقیات سمیت کئی اعلیٰ صنعتوں میں استعمال کئے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتِ سویڈن کے تحت فولادی کانکنی کی تنظیم ایل کے اے بھی نے […]
سند ھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا ، ووٹوں کی گنتی جاری ،غیر حتمی غیرسرکاری نتائج

کراچی ،حیدرآباد،سیہون شریف ،سجاول( نیوز ڈیسک )سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق کراچی،حیدرآباداورٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ،گنتی جاری،ضلع وسطی اور کورنگی اور کیماڑی میں بھی ایک ، ایک وارڈ ممبر بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،ضلع ملیر یونین کونسل8 میں چیئرمین اور نائب […]
ہاتھ سے کپڑوں کی دھلائی کرکے مائیکرو پلاسٹک آلودگی کو کم کیاجاسکتاہے،چینی محققین

بیجنگ(نیوزڈیسک)سمندر میں موجود چھوٹے سے پلینکٹن سے لے کر وہیل تک سب مائیکروپلاسٹک سے متاثر ہیں۔ اس آلودگی کی بڑی وجہ سائنتھیٹک کپڑوں(نائلون وغیرہ جیسےفائبرز) کا دھویا جانا ہے۔جب پولیسٹر اور نائلون جیسے پلاسٹک فائبرزسے بنے کپڑے دھوئے جاتے ہیں تو یہ کپڑے انتہائی باریک فائبر خارج کرتے ہیں جو پانی کے فضلے سے ہو […]
چین نے لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی انجینیئروں نےڈرون ٹیکنالوجی میں ایک حیرت انگیز خاصیت پیدا کی ہے کہ وہ زمین سے پھینکی گئی لیزر سے توانائی بناکر کئی ہفتے بلکہ کئی ماہ تک زمین پر اترے بغیر ہوا میں سفر کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیان یانگ میں واقع نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنکل کالج سے وابستہ ماہرین نے ریموٹ […]
عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کابائیکاٹ کردیا ، خالد مقبول صدیقی

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی اور شہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا۔ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے آج کا دن ایک […]