اہم خبریں

سند ھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا ، ووٹوں کی گنتی جاری ،غیر حتمی غیرسرکاری نتائج

کراچی ،حیدرآباد،سیہون شریف ،سجاول( نیوز ڈیسک )سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق کراچی،حیدرآباداورٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ،گنتی جاری،ضلع وسطی اور کورنگی اور کیماڑی میں بھی ایک ، ایک وارڈ ممبر بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،ضلع ملیر یونین کونسل8 میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار سب سے آگے،جماعت اسلامی کے امیدواروں نے 77ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی کے امیدوار 28ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،حیدرآبادکی یو سی31وارڈ 3کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5میں پیپلز پارٹی کےمسیح الزمان 109ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،یو سی31وارڈ 3کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5میں پی ٹی آئی کے شاہد خان 75 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،بائیکاٹ کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کو 36 ووٹ کاسٹ ہوئے،سیہون شریف کی ٹاون کمیٹی بھان سعیدآباد کے وارڈ 3 کا غیرحتمی سرکاری غیر نتیجہ کے تحت پیپلز پارٹی کے امیدوار امداد علی بگھیو 245 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سہیل 173 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،سجاول، تحصیل میرپور میں بھٹورو سٹی وارڈ نمبر 2 میں پیپلزپارٹی کے ایاز اسماعیل 210 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،میونسپل کمیٹی دادو کے وارڈ نمبر 24 کونسلر کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،یپلزپارٹی کے عامر خان 786 ووٹ لیکر پہلے نمبرپر،ضلع کورنگی،وارڈ نمبر1،جماعت اسلامی کے امیدوار جنرل کونسلر کی سیٹ پر پہلے نمبر پر،وارڈ نمبر1،جماعت اسلامی کے امیدوار نے119ووٹ حاصل کیے،فیاض ولی خان 14ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر،میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر3 ، پیپلزپارٹی کے ظفراللہ 390 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 9 ، پیپلز پارٹی کے اختر حسین میمن 653 ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے۔

متعلقہ خبریں