اہم خبریں

حکومت کا آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں […]

تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر موسیٰ نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر موسیٰ زئی جے یو آئی میں شامل ہوگئے، انہوںنے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں سیاسی تبدیلی آچکی ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز جے […]

نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سابق افغان خاتون رکن اسمبلی کوقتل کردیا

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں سابق خاتون رُکنِ پارلیمان مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گارڈ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاجبکہ خاتون رکن اسمبلی کے بھائی شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، مسلح حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگیا اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی عالمی خبر رساں ادارے کے […]

نیپال میں پوکھار ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ گر کر تباہ،10غیرملکیوں سمیت سوارتمام 72افرادہلاک

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 10غیرملکیوں سمیت سوارتتمام 72افرادبھی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھارا جا رہا تھا اور لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو ا۔ […]

بھارت،ڈیلیوری بوائے کتے کے خوف سے تیسری منزل سے کود گیا

حیدر آباد (نیوزڈیسک)بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھانا ڈیلیور کرنے آنے والا نوجوان کسٹمر کے کتے کے خوف سے عمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رضوان ایک اپارٹمنٹ میں کھانا ڈیلیور کرنے پہنچا، دروازہ کھٹکھٹانے پر گھر میں موجود پالتو کتا اس کی طرف دوڑا جس سے گھبرا […]

یوکرین پر نئے روسی میزائل حملے، 14افرادہلاک ،64زخمی

کیف (نیوزڈیسک)یوکرین کے شہر دنیپرو پر روسی میزائل حملوں میں اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں روسی حملوں میں 2 درجن سے زائد افراد لاپتہ اور 64 افراد زخمی ہوئے ۔ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ دنیپرو اور کیف سمیت یوکرین کےمختلف حصّوں میں گزشتہ روز روسی […]

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر فلم’ ’پٹھان‘‘ کے ٹریلر کی نمائش

دبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم ’’پٹھان‘ ‘کے ٹریلر کی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’’بر ج خلیفہ‘‘ پر نمائش کر دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اداکار کے مداحوں کی جانب سے دبئی میں ہونے والے اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی […]

سندھ بلدیاتی انتخابات ، اب تک 46 شکایات درج کی جا چکی ہیں، الیکشن کمیشن

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلہ میں اب تک الیکشن کمیشن کے پاس 46 شکایات درج کی جا چکی ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 45 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے،ایک کا ازالہ کیا جارہا ہے، ان معمولی نوعیت کی شکایات کو بروقت حل کیا گیا،مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں فون، ای […]

ممبئی میں ٹریفک کا نظام بدتر،ڈرائیوکرنااذیت ناک ہے، سونم کپور

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران بُرا دن گزرا جس […]

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے، شوکت ترین

اسلام آباد ( وقائع نگار )سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے نتائج پر منفی اثر ڈالنے کے لیے سرکاری شواہد کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔