کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلہ میں اب تک الیکشن کمیشن کے پاس 46 شکایات درج کی جا چکی ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 45 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے،ایک کا ازالہ کیا جارہا ہے، ان معمولی نوعیت کی شکایات کو بروقت حل کیا گیا،مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں فون، ای میل اور میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں سے شکایات موصول ہوئیں۔















