اہم خبریں

فواد چوہدری ججز کیخلاف بولتے رہے، کیا اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟ عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جو کچھ ججز کے خلاف بولتے رہے اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟ نہال ہاشمی نے ایسی بات کی تو 6 ماہ کی قید اور نشست سے بھی جانا پڑا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ […]

سونا 1300روپے مہنگا،فی تولہ ایک لاکھ 90ہزار600کا ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 600 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی مالیت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 409 […]

آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے بجلی چور ہزاروں ملازمین کے لئے بری خبر،سب کو بجلی میٹر وں کی تنصیب کرنے کی ہدایات

مظفر آباد ( نامہ نگار  )محکمہ برقیات کے سو فیصد ملاازمین کو اپنے گھروں میں بجلی میٹر وں کی تنصیب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔برقیات کے ملازمین 100 فیصد بجلی کے بلات جمع کروانے کے پابند ہونگے ۔ چیف انجینئر برقیات نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا ،نوٹیفیکشن کے مطابق آمدہ اجلاس میں کارگردگی اور آڈٹ […]

نندی پور پاور پلانٹ کے لیے این پی جی سی ایل کو علیحدہ جنریشن لائسنس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار  )نندی پور پاور پلانٹ کے لیے این پی جی سی ایل کو علیحدہ جنریشن لائسنس جاری کر دیا گیا،این پی جی سی ایل کو علیحدہ لائسنس نیپرا اتھارٹی نے جاری کیانندی پور پاور پلانٹ 565.65 میگا واٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے، نیپرا کے مطابق وزارت توانائی نے پلانٹ کے لیے علیحدہ […]

جرمنی کایوکرین کو 14 جنگی ٹینک فراہم کرنیکااعلان

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی نے مقامی طور پر تیار کردہ لیپرڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹرائٹ نے کہا کہ 14 لیپرڈ ٹینکوں کی ایک کمپنی یوکرین کو فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر یورپی ملکوں کو بھی اپنے ٹینک یوکرین بھیجنے […]

ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے، وفاقی وزیر سید نوید قمر

اسلام آباد( کامرس رپورٹر   )وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے، میرا دفتر تجارت وسرمایہ کاری کی سہولت کیلئے سب کیلئے کھلا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان […]

پشاور میں مالی لین دین کا تنازعہ،فائرنگ سے 4افرادہلاک

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی۔نواحی علاقے شیخ محمدی میں سودی کاروبارکی لین دین پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ فریقین کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم پر […]

فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب، فواد چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔عدالت عالیہ لاہور کے جج نے کہا کہ یہ کیس تو عدالت […]

الیکشن کمیشن نے دونوںگورنرز کو صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلیوں کے ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو […]

بلدیاتی الیکشن،سندھ میں انتظامی افسران کو ذمہ داری دینے کا تجربہ اچھا نہیں رہا،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سندھ میں انتظامی افسران کو ذمہ داری دینے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔الیکشن کمیشن میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بدنیتی ثابت ہوئی […]