گجرات ( نیوز ڈیسک ) گجرات کے علاقے کنجاہ میں چوری کی انوکھی واردات،چار چارپائی سمیت فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چوری کے لئے آنے والا چور چھت پر لگے جنگلے میں پھنس گیا۔
تکلیف سے بری طرح چیخ وپکار پر لوگوں نے چور کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے چور کو ہتھکڑی لگا کر چارپائی سے باندھ دیا اور خود سوگیا جبکہ چور موقعہ پاکر چارپارئی سمیت فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا جوابی وار ، اسرائیل پر 60 منٹ میں 100 راکٹ داغ دیئے