انوکھا انتقام ، اساتذہ سے مارکھانے والے مشہور ترک اداکار نے سکول مسمار کردیا

استنبول (نیوزڈیسک) مشہور ترک ادکار چاگلار ارطغرل نے بچپن کے واقعہ پرسکول اور اساتذہ سے انوکھا انتقام لے لیا، ترک اداکار کے ردعمل پر ترک عوام کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا مگر کچھ لوگوں نے چاگلار اطغرل کی حمایت بھی کی ۔ترک اداکار نے ایک سکول کے ملبے کی تصویر جاری کرتے ہوئےلکھا کہ اس نے اس سکول کو خریدنے کے بعد مسمار کرا دیا۔

ترک ادکار کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب سکول پڑھتا تھا تب اساتذہ نے اسے متعدد بار مارا پیٹا ۔انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ارطغرل نے لکھا کہ یہ ایک پرائمری اسکول ہے جس کیساتھ اس کی ناخوش گوار اور تلخ یادیں وابستہ تھیں۔

چاگلار ارطغرل کا کہنا تھا کہ اس نے اساتذہ کی اس زیادتی کا بدلہ لے لیاجنہوں نے اسے دوران تعلیم مارا پیٹا تھا‘‘۔ترک اداکار کی پوسٹ پرسوشل میڈیا صارفین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا گئی۔ انسٹاگرام فاولورز کی طرف سے بھی تنقید کا سامنا ۔سوشل میڈیا پر رد عمل میں بعض لوگوں کو چاگلار ارطغرل کی حمایت کرتے دیکھاگیا۔
عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ سے ہٹا یا گیا، علی گوہر بلوچ
تاہم زیادہ تر صارفین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ۔سخت تنقید کے باعث ترک اداکار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ صارفین کے تبصرے ’چھپادیے‘ تاکہ دوسرے لوگ انہیں نہ دیکھ سکیں۔ارطغرل پرائمری سکول کے کھنڈرات پر مسکراتے ہوئے کئی تصاویر میں نظر آئے۔

ترک میڈیا نے بتایا کہ ترک اداکار شاید اپنے ناظرین کو ہنسانا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔انسٹا گرام پرادکار کے 3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیںتاہم بعض میڈیا پلیٹ فارم پر ایک الگ کہانی چل رہی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ چاگلار ارطغرل کو جس اسکول کے کھنڈرات پر دیکھا جاسکتا ہے وہ دو سال قبل آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا۔