اہم خبریں

لیول پلیئنگ فیلڈ معاملہ،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

سلام آباد(بشارت راجہ)لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائےسپریم کورٹ 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے عدالت پی ٹی آئی امیدواروں اور رہنمائوں کو گرفتاریوں اور حراساں کرنے سے روکےپی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائےدرخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کر دی

متعلقہ خبریں