اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی جا نچ پڑتا ل آج دوسرے روزبھی جاری،نوازشریف، آصف علی زرداری ، ،بلاول بھٹو،پرویز اشرف ،شیخ رشید سمیت دیگر بھی الیکشن لڑنے کے اہل قرار ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی سکروٹنی جاری، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کی سکروٹنی کل، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو کی جائے گی،سکر ونٹی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا، 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہو سکیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری رکھی گئی ہے ، 11جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی ، 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ، 13 جنوری کو تمام اہل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہو جائیں گے۔















