اہم خبریں

پی ٹی آئی،انتخابی نشان بلے کی واپسی ،سماعت جاری

پشاور ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی واپسی کی درخواست پرپشاورہائیکورٹ میں سماعت ،، پشاورہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل سماعت کررہے ہیں ، بیرسٹر علی ظفرنے دلائل میں کہا الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیئے ہیں ،، اب ہم الیکشن میں بطور پارٹی حصہ نہیں لے سکتے،،، انتخابی نشان بھی واپس لیا گیا،، نشان کے بغیر ہمارے امیدوار الیکشن میں جائیں گے ،، ہم نے الیکشن کمیشن کوسب کچھ فراہم کردیا ،، ، ، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ سیاسی جماعت کا حق ہے کہ اپنی پارٹی نشان سے الیکشن لڑے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا کچھ بھی نہیں دیا جارہا ہے،،،،لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ ،،،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

متعلقہ خبریں