لاہور( اے بی این نیوز ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی پارٹیاں جمہوریت کے استحکام میں رکاوٹ ہیں، جماعت اسلامی افراد کی بجائے قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، دیگر پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریہ کی حامل ہیں، ملک میں مہنگائی، بدامنی کی وجہ سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں،
آزمودہ حکمران آئندہ بھی اقتدار میں رہے تو بہتری کی توقع نہیں، آزمودہ پارٹیوں کی سابقہ کارکردگی، حالیہ بیانیہ صفر ہے، 8فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہو گا،8فروری کو خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔















