اہم خبریں

ہمیں شکست سے سیکھنا ہو گا، شان مسعود

پرتھ(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں شکست سے سیکھنا ہو گا،اتوار کو میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو پر اچھی بولنگ کی، انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی بولرز نے جس طرح بولنگ کی ہمیں بھی ایسی ہی کرنی چاہیے تھی۔،ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے اگلے میچز میں مزید عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں