اہم خبریں

ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل

لاہور(نیوزڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کےلیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کردی۔ 360 پلیئرز کو 7 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ پیش کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اے پلس میں 20، اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں 30 کھلاڑی شامل ہیں۔ ای کیٹیگری میں 50 اور ایف کیٹیگری میں190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو تین سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 2 لاکھ، بی میں ایک لاکھ 85 ہزار، سی میں ایک لاکھ 70 ہزار معاوضےکی تجویز دی گئی ہے۔ ڈی کیٹیگری کو ڈیڑھ لاکھ، ای کو ایک لاکھ جب کہ ایف کو 50 ہزار معاوضہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں