اسلام آباد ( ساے بی این نیوز )دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کیلئے ضروری ہے، حمزہ شہباز کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کہا جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں،ہم عدالت سے سرخرو ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے، ایف آئی اے کہہ چکی ہے ٹھوس ثبوت نہیں، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہو رہے ہیں ،رمضان شوگر مل نالہ کیس میں احتساب عدالت نےحمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا، احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی















