اسلام آباد( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ جلدی سنانے کی استدعا،چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت کیس کی سماعت،سکندر سلطان نے کہا آپ نے 5سال انٹرپارٹی الیکشن نہیں کرائے جودرست نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا آپ معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے ،ممبر کمیشن نے کہا ہم نے تو کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہم دلائل کیلئے پرسوں سماعت رکھ لیتے ہیں، وکیل علی ظفر نے کہاکمیشن کی ہدایت پر 20دن کے اندرانٹرپارٹی الیکشن کرادیئے، قانون کہتا ہے کہ 7 دن میں سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کریں،ڈی جی لانے کہا الیکشن کمیشن مطمئن ہوگاتو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اکبر ایس بابر کی انٹرپارٹی الیکشن سے متعلق کاغذات دینے کی استدعا،کہا ہمیں پی ٹی آئی کا جواب مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے درخواستوں کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔















