ظفروال(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کو اجاڑنے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، ملک اناڑی کے حوالے کرنے کا انجام سب نے دیکھ لیا۔ مشرف دور میں ہم پر مقدمات کی بھرمار کر دی گئی،ہم نے ہمت اور حوصلہ نہیں چھوڑا، مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔ نوازشریف نے ملک میں سڑکوں کے جال بچھائے،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ظفروال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 54 کو تعلیم و تربیت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نوازشریف نے ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ہم پر ناجائز مقدمات بنائے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے باعث ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھینک دیا۔















