اہم خبریں

شیروں کا شکاری آصف زرداری لاہور میں بیٹھا ہوا ہے،قادرپٹیل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ میاں صاحب کبھی اِدھر دیکھتے ہیں اور کبھی اُدھر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا۔شیروں کا شکاری آصف زرداری آج کل لاہور میں بیٹھا ہوا ہے۔ سندھ میں جام صادق علی جیسا وزیر اعلیٰ رکھا گیا جس نے گلی گلی میں ٹارچر سیل بنائے تھے، جب مشرف نے آپ کو باندھ کر کراچی بھیجا تھا تو ہمارے مرد حر نے کہا تھا ان کا خیال رکھنا ہے۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تین بار کے وزیراعظم اور ان کے سارے نمائندے عوام میں جانے سے گھبرا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں کل الیکشن کرواؤ، انہوں نے کہا کہ میرے قائد بلاول نے درست کہا کہ وہ جیل سے نکلنے کے لیے سیاست کر رہا ہے اور یہ جیل سے بچنے کے لیے سیاست کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں